View cart “Amal Khazina-e-Fatuhaat (عمل خزینۂ فتوحات)” has been added to your cart.
Hisar-e-Khas (حصارِ خاص)
₨2,100
نورانی عملیات میں ایک خاص عمل ہے جس کا عمل کرنے کے بعد فرشتے عامل کی حفاظت کرتے ہیں۔ اس عمل کے مختصر فائدے یہ ہیں:۔
حفاظتِ مال، اھل وعیال، بھائی بہن، والدین، دوست احباب وغیرہ،دنیاوی اوراخروی آفات سے حفاظت۔
ایک ایسا عمل ہے جس میں ملائکہ پڑھنے والے کی حفاظت کرتے ہیں۔ آج کل ’’حفاظت‘‘بہت ضروری ہوگئی ہے۔ حفاظت کے بغیر کوئی انسان محفوظ نہیں۔ جہاں آسمانی و زمینی آفتوں کا معاملہ ہے، وہیں نہ نظر آنے والی مخلوق ’’جنات و شیاطین‘‘ سے حفاظت بہت ضروری ہے۔حیرت ہے کہ پتہ ہونے کے باوجودکہ شیطان ہمارا کھلا دشمن ہے، ہم اس سے حفاظت کا کوئی انتظام نہیں کرتے۔ اسی طرح جنات اورجادو کا ہونا سند سے ثابت ہے۔ اور کسی کو اس میں اختلاف نہیں۔ لیکن ادھر سے بھی ہم بہت غافل ہیں۔ اور جو حضرات روحانی علاج معالجہ کرواتے ہیں، ان کو عموماً یہ شکایت ہوتی ہے کہ دوبارہ اثر ہو جاتا ہے۔ان سب حضرات کے لئے یہ عمل ایک خاص تحفہ ہے۔ اس کے پڑھنے والے کی حفاظت فرشتے کرتے ہیں۔ اور جنات، شیاطین اور جادو کے شر سے انسان محفوظ رہتا ہے۔ تنبیہ: یاد رکھیں کہ جو لوگ یہ عمل کریں، ان کو چاہئے کہ ہر ممکن گناہوں سے پرہیز کریں۔ کیونکہ اس عمل میں کامیابی کسی کسی کو ملتی ہے کیونکہ ملائکہ گناہ گار لوگوں کی اس طرح مدد نہیں کرتے جس طرح گناہ نہ کرنے والوں کی کرتے ہیں۔ آسانی سے سمجھ میں آنے والی بات ہے کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کو راضی رکھیں، اور جو لوگ ناراض رکھیں، وہ دونوں برابر نہیں ہو سکتے۔ اور فرشتے ان لوگوں کو زیادہ عزیز رکھیں گے جو اللہ تعالیٰ کو عزیز رکھتے ہیں اور ناراض نہیں کرتے یا بہت کم کرتے ہیں۔
اس عمل کا عامل بننے کے لئے اجازت حاصل کرنے کے بعد ایک ماہ کا چلہ کرنا پڑتا ہے۔ چلہ بوقت تہجد کیا جاتا ہے۔ رمضان کریم میں ہی بندے نے کئی سال قبل اس کا عمل کیا تھا۔ رمضان میں عمل کی طاقت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ اسی لئے رمضان میں جو احباب یہ عمل کرنا چاہیں، وہ رابطہ فرمالیں۔
نوٹ: اجازت لینے والے آگے کسی اور کو اجازت دینے کے مجاز نہیں ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.
Be the first to review “Hisar-e-Khas (حصارِ خاص)” Cancel reply
Reviews
There are no reviews yet.