مفتیان اور علمائے کرام کے لئے اعمال

Compare

Description

دارالعمل چشتیہ کی روحانی درسگاہ میں علمائے کرام اور مفتیان کرام کے لئے مخصوص اعمال سکھانے کا انتظام ہے۔ آج کل جس طرح شیطانی طاقتیں عروج پا رہی ہیں اور ہر طرف جادو، جنات اور شیاطین کے اثرات نظر آ رہے ہیں، اس سے پہلے نہیں تھے۔ اور یہ اثرات مزید بڑھتے چلے جائیں گے کیونکہ ہمارا معاشرہ دن بدن گناہوں کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے۔ مزید خرابی غلط اور فراڈ قسم کے عاملین یا روحانی معالجین نے پوری کر دی اور روحانی علاج جیسے مقدس شعبہ کو بدنام کر دیا۔ ایسے میں ضرورت ہے کہ علماء اور مفتیان کرام اس میدان میں آئیں اور روحانی علاج کا شعبہ سنبھالیں۔

درج ذیل اعمال ’’علمائے کرام اور مفتیان عظام‘‘ روحانی درسگاہ سے سیکھ سکتے ہیں۔ ان اعمال کو سیکھنے کی کوئی فیس نہیں۔ اعمال میں وقتاً فوقتاً اضافہ ہوتا رہتا ہے۔اس لیے ویب سائٹ کے اس صفحے کو دیکھتے رہا کریں۔  ان اعمال کو سیکھنے کی شرائط اچھی طرح پڑھیں اور پھر اعمال منگوائیں۔  

جادو، جنات، آسیب، شیاطین اور دیگر خطرات اور آفات سے حفاظت کا مشہور و معروف عمل جو کہ کئی قرآنی سورتوں اور آیات پر مشتمل ہے۔ درجہ اول ابتدائی درجہ ہے۔ عامل اپنا اور اہل و عیال پر استعمال کر سکتا ہے۔ دوسرے درجہ میں باہر کے عام مریضوں کا علاج کر سکتا ہے۔

منزل
۔(درجہ اول
)۔

1

جادو، جنات، آسیب، شیاطین اور دیگر خطرات اور آفات سے حفاظت کا مشہور و معروف عمل جو کہ کئی قرآنی سورتوں اور آیات پر مشتمل ہے۔ درجہ اول ابتدائی درجہ ہے۔ عامل اپنا اور اہل و عیال پر استعمال کر سکتا ہے۔ دوسرے درجہ میں باہر کے عام مریضوں کا علاج کر سکتا ہے۔
نوٹ پہلے درجہ اول کا عمل کریں۔ اس کے بعد درجہ دوم کا عمل کر سکتے ہیں۔

منزل
۔(درجہ دوم
)۔

2

قطبِ کبیر ولی کامل حضرت ابو الحسن شاذلی نور اللہ مرقدہ کے سلسلے کی مشہور دعا، جو ہر جائز مقصد کے لیے مجرب ہے اور صدیوں سے اولیائے کرام اور مشائخ عظام کے معمول میں ہے۔

دعائے حزب البحر

3

قطبِ کبیر ولی کامل حضرت ابو الحسن شاذلی نور اللہ مرقدہ کے سلسلے کی خاص دعا، جو ہر قسم کے دشمن سے حفاظت کے لیے انتہائی مجرب ہے۔ دشمن چاہے ظاہری ہو یا باطنی جیسے شیاطین، جنات، آسیب وغیرہ۔ اس دعا کی برکت سے دشمن اپنی چالوں میں خود ہی پھنس جاتا ہے اور اس کی چالیں اس پر الٹی پڑتی ہیں۔

دعائے حزب النصر

4

آیت الکرسی کا دوسرے درجہ کا عمل جس کو کرنے سے آیت الکرسی کی غیبی طاقتیں معاونت کرتی ہیں۔ جنات و شیاطین کے خلاف ایک مضبوط ڈھال اور ہتھیار ہے۔
نوٹ پہلا درجہ کرنا لازمی ہے۔

 آیت الکرسی کا خاص عمل
(
درجہ دوم)

5

معوذتین کا دوسرے درجہ کا عمل جس کو کرنے سے معوذتین کی غیبی طاقتیں معاونت کرتی ہیں۔ جادو، جنات اور شیاطین کے خلاف ایک مضبوط ڈھال اور ہتھیار ہے۔
نوٹ پہلا درجہ کرنا لازمی ہے۔

 معوذتین کا خاص عمل (درجہ دوم)۔

6

اسماء الحسنی پر مشتمل ولی کامل حضرت مولانا شیخ موسی صاحب روحانی بازی نور اللہ مرقدہ کا عمل۔ ہر مشکل کا حل اور ہر حاجت کے لیے مجرب۔

قصیدہ طوبٰی

7

اسماء النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر مشتمل ولی کامل حضرت مولانا شیخ موسی صاحب روحانی بازی نور اللہ مرقدہ کا عمل۔ ہر مشکل کا حل اور ہر حاجت کے لیے مجرب۔

قصیدہ حسنٰی

8

روحانی ترقی کرنے اور کشف کی صلاحیت اجاگر کرنے کے لیے ایک ضروری عمل۔ اس عمل کو کرنے سے عامل میں کسی حد تک غیبی دنیا سے باطنی رابطہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے۔

اسمِ ذات کا عمل

9

جنات کے خلاف ایک انتہائی مجرب روحانی ہتھیار۔ جو عامل جنات کے متاثرہ مریضوں اور جگہوں کا علاج کرتے ہیں، ان کے لیے لازمی عمل۔

عمل تہدیدی
نامہ مبارک

10

قرآنی آیات اور مسنون دعاؤں اور کلمات پر مشتمل ایک خاص عمل، جو جادو اور جنات سے حفاظت کا خاص عمل ہے۔ نیز اس عمل سے جادو اور جنات کے بد اثرات کا علاج باآسانی کیا جا سکتا ہے۔

جادو اور جنات کے توڑ اور حفاظت کا خاص عمل

11

نظرِ بد ختم کرنے کے عمل کا دوسرے درجہ کا چلہ کروایا جاتا ہے تاکہ عام نظر کے علاوہ سخت نظرِ بد اور جناتی نظرِ بد کو بھی ختم کیا جا سکے۔
نوٹ پہلا درجہ کرنا لازمی ہے۔

نظرِ بد ختم کرنے کا عمل (درجہ دوم)۔

12

دل کے امراض، ہیپاٹائٹس، ہر قسم کا کینسر، دمہ، شوگر، پتھری، دماغی امراض اور دیگر بڑے سے بڑے امراض سے شفا کا قرآنی عمل۔ دوسرے درجہ کا عامل دور کے مریض کا بذریعہ دم علاج کر سکتا ہے، چاہے وہ مریض دنیا میں کسی جگہ بھی ہو۔

نوٹ پہلا درجہ کرنا لازمی ہے۔

آیت شفاء
(درجہ دوم)

13

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “مفتیان اور علمائے کرام کے لئے اعمال”

Your email address will not be published. Required fields are marked *